یمنی حوثیوں نے اسرائیل کی وزارت دفاع پر میزائل حملہ کر دیا

ایک تحریری بیان میں حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا جسے انہوں نے 'فلسطین 2' کا نام دیا

2230129
یمنی حوثیوں نے اسرائیل کی وزارت دفاع پر میزائل حملہ کر دیا

یمن میں ایرانی  نوا ز حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایک تحریری بیان میں حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا جسے انہوں نے 'فلسطین 2' کا نام دیا۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ناکام ہو گیا اور سپرسونک میزائل کامیابی کے ساتھ ہدف تک پہنچ گیا، سری نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل کے خلاف یہ تیسرا حملہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں سائرن بجائے گئے ۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ یمن سے داغے جانے والے میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے ملک کے جنوب کی جانب  بھیجے گئے ڈرون  کو تباہ کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ حوثی اکثر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں