قاتل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا
اگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی نہ کی گئی تو ہم ہتھیار ڈال دیں گے، اسرائیلی فوجی

قاتل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے شہریوں کے قتل عام، لوٹ مار اور تباہ کاریوں کے اعترافات کی عالمی رائے عامہ میں وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دی ہے۔
اعتراف ِجرم کرنے والے 200 اسرائیلی فوجیوں نے حکومت کو اپنے ایک خط میں واضح کیا ہے کہ اگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی نہ کی گئی تو وہ ہتھیار ڈال دیں گے۔
فوجیوں نے غزہ میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس ظلم کا حصہ ہیں۔
بین الاقوامی قانونی تنظیمیں غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی اور جنگی جرائم سے تعبیر کرتی ہیں۔
یہ اعترافات اسرائیل کی شہریوں کے خلاف تشدد کی پالیسیوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں

فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے کوئی زبردستی نکال باہر نہیں کر سکتا، محمود عباس
حمود عباس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی