امارات نےلبنان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اماراتی امور خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا دونوں ممالک اور دوست عوام کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے

2229912
امارات نےلبنان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے لبنان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک وفد لبنان بھیجا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد اس سلسلے میں ہدایات دی تھیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا دونوں ممالک اور دوست عوام کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ابو ظہبی انتظامیہ نے اکتوبر 2021 میں لبنان کے وزیر اطلاعات جارج کرداہی کی جانب سے یمن کے حوالے سے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بیانات کے بعد بیروت سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا تھا اور اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں