لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے
لبنان میں حزب اللہ کے بعض اہداف پر فضائی حملے کئے گئے ہیں: اسرائیل

اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی شہر 'بعلبک' کے دیہی علاقے پر فضائی حملے کئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بعلبک کے قصبے جنّہ کے جوار پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے بعض اہداف پر فضائی حملے کئے گئے ہیں"۔
واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سمجھوتہ، 27 نومبر 2024 بروز بدھ بمطابق مقامی وقت شام 4 بجے، نافذالعمل ہو گیا تھا۔
سمجھوتے کی دوسری شق کے مطابق "لبنان حکومت، حزب اللہ اور لبنانی زمین پر موجود دیگر تمام مسلح گروپوں کی طرف سے، اسرائیل کے خلاف آپریشنوں کا سدّباب کرے گی اور اسرائیل بھی لبنان میں شہری، عسکری یا پھر سرکاری اہداف پر برّی، فضائی یا بحری عسکری حملے نہیں کرے گا"۔
سمجھوتے کی رُو سے 60 دن کے اندر اندر ، اسرائیل کے زیرِ قبضہ جنوبی لبنانی علاقوں میں ، لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی متوقع ہے۔