مختلف ممالک سے 14 ڈاکٹروں کی ٹیم غزّہ پہنچ گئی

12 جرّاحوں اور 2 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم، فلسطینی عوام کی مدد کے لیے، غزہ پہنچ گئی ہے: رحمہ ورلڈ وائڈ

2228902
مختلف ممالک سے 14 ڈاکٹروں کی ٹیم غزّہ پہنچ گئی

اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کُشی کی لپیٹ میں آئی غزہ کی پٹّی میں، زخمیوں اور مریضوں کی مدد کے لئے، مختلف ممالک سے چودہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم غزّہ پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خودمختار امدادی تنظیم 'رحمہ ورلڈ وائڈ' کے سربراہ ' شادی زازا 'نے غزہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 12 جرّاحوں اور 2 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم، فلسطینی عوام کی مدد کے لیے، غزہ پہنچ گئی ہے۔

زازا نے کہا ہے کہ ہماری یہاں آمد کا مقصد،  ایک انسانی پیغام دینا اور ادویات و طبی سامان کی شدید قلت کی وجہ سے آبادی کی المناک صورتحال کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے حملے بند کرنے اور فلسطینیوں کی شرائطِ  زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ  "ہمیں، جاری محاصرے اور نسل کشی کی وجہ سے، عوامی  صحت اور معیارِ زندگی میں خرابی پر  تشویش کا سامنا ہے۔ غزہ وبا اور قحط کا سامنا کر رہا ہے اور بچے بھوک اور سردی سے مر رہے ہیں"۔

شادی زازا نے غزہ میں ادویات اور طبی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ "امداد اور طبّی سامان کے بغیر ڈاکٹر ،زخمیوں اور مریضوں کے علاج کے لیے ، ضروری خدمات فراہم نہیں کر سکیں گے"۔

واضح رہے کہ غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے جاری  اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 6 فلسطینی شہید ہو چُکے ہیں۔ شہداء میں شامل  بچوں کی تعداد  تقریباً 17,841 بچے اور عورتوں کی تعداد  12,298 ہے۔ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 378 ہے۔ابھی تک  ہزاروں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔انسانوں کے ساتھ ساتھ  ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہری بنیادی ڈھانچہ بھی  تباہ کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں