غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 460 دن گزر چُکے ہیں

غزّہ پر 460 روزہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 45 ہزار 936 تک پہنچ چُکی ہے

2228294
غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 460 دن گزر چُکے ہیں

غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 460 دن گزر چُکے ہیں اور ان حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 45 ہزار 936 تک پہنچ گئی ہے۔

غزّہ کی فلسطین وزارتِ صحت نے جاری کردہ بیان میں غزّہ کی پٹّی میں 460 روزہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران غزّہ کی پٹّی کے مختلف علاقوں میں 6 قتل عام کر کے 51 افراد کو قتل اور 78 کو زخمی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزّہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہزار 936 تک اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 274 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ  ابھی تک ایسی بہت سی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی اور راستوں میں بکھری پڑی ہیں کہ جنہیں کسی گنتی شمار میں ہی نہیں لایا جا سکا اور، اسرائیلی جبر و تشدد کی وجہ سے، جن تک  نہ تو صحت کا عملہ پہنچ سکا ہے اور نہ ہی شہری دفاع کی ٹیمیں۔



متعللقہ خبریں