شام کے متعدد اضلاع پر اسرائیلی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے لاذقیہ اور طرطوس میں متعدد فوجی مراکز پر فضائی حملے کئے ہیں

2220722
شام کے متعدد اضلاع پر اسرائیلی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے اضلاع لاذقیہ اور طرطوس میں متعدد فوجی مراکز پر فضائی حملے کئے ہیں۔

طیارہ مشاہدہ مرکز سے موصول معلومات کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے ملک کے مغربی اضلاع لاذقیہ اور طرطوس میں، 32ویں فضائی دفاعی رجمنٹ، 107ویں فوجی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ حریسون، حراب، مسرحین اور بلوطیہ گاؤں میں فوجی ہیڈکوارٹروں اور گولہ بارود کے ڈپووں پر حملے کئے ہیں۔

طرطوس میں واقع گاوں 'حریسون' پر کیے گئے حملے میں شدید دھماکے ہوئے ہیں۔

اسرائیل ، 8 دسمبر کو بعث حکومت کے زوال کے بعد سے،شام میں فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے زیرِ مقصد سینکڑوں فضائی حملے کر چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں