شامی سرزمین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، وزیر اعظم عراق

شامی عوام کی ترجیحات کا احترام کرنے اور  شامی عوام کے ارادے   اور اس کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرنے والی ایک جامع حکومت کے قیام کے زیر مقصد امریکہ عراق سے  متفق ہے

2220486
شامی سرزمین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، وزیر اعظم عراق

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی  کا کہنا ہے کہ شامی سرزمین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

سودانی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  سے دارالحکومت بغداد میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال، شام کے موجودہ واقعات، علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، شام میں سیکیورٹی بڑھانے اور پورے خطے میں استحکام کے لیے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران، سودانی نے شام کی حمایت پر عراق کے موقف اور شامیوں کو اپنی ریاست کی تعمیر نو میں مدد کرنے والے دوست ممالک کی اہمیت کا اعادہ کیا اور وہاں شہری امن کو متاثر کر سکنے والی مشکلات سے نبرد آزما ہونے میں تعاون فراہم کرنے کے تقاضے کو بیان کیا۔

ملک میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے شامی عوام کے تمام طبقوں کو ملکی انتظامیہ میں نمائندگی دیے جانے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  سودانی نے کہا  عراق،  شام میں منتقلی کے مرحلے کو سنبھالنے کے ذمہ داروں سے  باتوں کی نہیں بلکہ  عملی  کاروائیوں  کی توقع رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ کسی بھی فریق کو شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور اسے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ تصور کیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی اس بات پر زور دیا کہ شامی عوام کی ترجیحات کا احترام کرنے اور  شامی عوام کے ارادے   اور اس کے تمام طبقوں کی نمائندگی کرنے والی ایک جامع حکومت کے قیام کے زیر مقصد ان کا ملک عراق سے  متفق ہے ۔

بلنکن نے خطے میں عراق کے اہم شراکت دار کے طور پر ادا کیے جانے والے اہم کردار اور خطے میں موجودہ پیش رفت پر عراق کے ساتھ مشاورت کی اہمیت  پر توجہ مبذول کرائی۔

وزیر بلنکن نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ارکان کے عراق کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے عزم پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں