شام: PKK/YPG کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک
الرقہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی جانب سے عوام پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے
2220316
شام کے شہر الرقہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی جانب سے عوام پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئےہیں۔
اطلاع کے مطابق الرقہ کے شہریوں نے PKK/YPGکے شہر سے انخلاء کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
علیحدگی پسند تنظیم کے دہشت گردوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ عوام کی طرف سے ردعمل جاری رہنے پر، دہشت گرد اپنی گاڑیوں پر سوار ہو کر علاقے سے فرار ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حسکہ شہر میں بھی عوام نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف احتجاج کیا اور PKK/YPG کے جھنڈے کی جگہ شام کا نیا پرچم لہرانے کی وجہ سے مظاہرے میں شریک ایک شخص پر فائرنگ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2017 میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں نے عرب اکثریتی آبادی والے شہر الرقہ پر قبضہ کر لیا تھا۔