غزّہ: امدادی سامان کے حفاظتی گروپوں پر اسرائیلی حملہ
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، حملوں میں امدادی ٹرکوں کے حفاظتی گروپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے
2219753
اسرائیل نے امدادی سامان کے حفاظتی گروپوں پر حملہ کر کے 8 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں میں امدادی ٹرکوں کے حفاظتی گروپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رفح شہر میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ طبی ماہرین کو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
فلسطینی ڈاکٹروں کے مطابق، خان یونس میں ایک اور حملے میں امدادی سکیورٹی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔