نیتن یاہو کی شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کو دھمکی

وزیر اعظم کے پریس دفتر نے شام کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر مشتمل ایک  ویڈیو پیغام  جاری کیا

2219441
نیتن یاہو کی شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کو دھمکی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کو دھمکی دی ہے۔

وزیر اعظم کے پریس دفتر نے شام کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر مشتمل ایک  ویڈیو پیغام  جاری کیا ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا  ہے کہ "ان کا شام کے اندرونی معاملات میں عمل دخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔"

شام میں فوج کے حملے "اسرائیل کی سلامتی کے لیے" کیے جانے کا دعوی کرنے والے  نیتن یاہو  کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی کے مطابق شام میں فوجی تنصیبات پر بمباری کا حکم دیا ہے۔

بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے  نیتن یاہو نے کہا ہے ، "تاہم، اگر  انہوں نے  ایران کو شام میں ڈھیرے جمانے کی اجازت دی، یا اگر وہ ایرانی ہتھیاروں یا کسی دوسرے ہتھیار کی حزب اللہ کو منتقلی کی اجازت دیتے ہیں یا پھر ہم پر حملہ کرتے ہیں تو  ہم  اس کا سخت جواب دیں گے اور انہیں اس کی  بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"

 

 



متعللقہ خبریں