اسوقت شام میں ایران کا کوئی فوجی وجود نہیں ہے، ایرانی کمانڈر
سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ میں شام میں تازہ ترین پیش رفت اور ایران کی فوجی حکمت عملی پر غور کیے جانے والے پریس کی عدم موجودگی میں اجلاس سے خطاب کیا
2218969
ایرانی پاسداران انقلاب کے آرمی کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں کوئی مسلح ایرانی موجود نہیں۔
خبر آن لائن نیوز ویب سائٹ کے مطابق سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ میں شام میں تازہ ترین پیش رفت اور ایران کی فوجی حکمت عملی پر غور کیے جانے والے پریس کی عدم موجودگی میں اجلاس سے خطاب کیا۔
سلامی نے کہا کہ ایران کے فوجی مشیر اور فوجی دستے اسد حکومت کے خاتمے تک شام میں موجود تھیں لیکن اسوقت شام میں ایران کا فوجی وجود موجود نہیں۔
اجلاس میں خطے میں عسکری حکمت عملی، اسرائیل کی کاروائیوں اور اسرائیل کے خلاف ایران کی کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، خطے کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔