شام: بشار الاسد دمشق سے نکل گئے

مسلح گروہوں کے دمشق کے جنوبی حصوں میں داخلے کے بعد سے حکومتی افواج نے متعدد مقامات سے انخلا شروع کر دیا ہے

2218144
شام: بشار الاسد دمشق سے نکل گئے

دمشق پر بشار الاسد حکومت کا کنٹرول ختم ہونے کے بعد، حکومت مخالف افواج شہر کے مرکزی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

شام کی ایک اعلیٰ سطحی  شخصیت کے مطابق  صدر بشار الاسد دمشق سے نکل گئے ہیں۔

مسلح گروہوں کے دمشق کے جنوبی حصوں میں داخلے کے بعد سے حکومتی افواج نے متعدد مقامات سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

دارالحکومت کے  کئی محلوں میں شام کے اوقات میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف بغاوت شروع کر دی جبکہ حکومتی افواج نے محکمہ دفاع، محکمہ داخلہ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے  سے انخلا کر لیا ہے۔

مظاہرین کے مذکورہ اہم مقامات میں داخلے کے بعد سے دارالحکومت پر اسد انتظامیہ  کا  کنٹرول بڑے پیمانے پر ختم ہو گیا ہے۔

مظاہرین نے دمشق کی، اسد انتظامیہ کے رنگ میں رنگی ہوئی  اور قیدیوں پر تشدد کی وجہ سے مشہور، ' سدنایا' جیل کے قیدیوں کو بھی  آزاد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کو شام کے شمالی ضلعے حلب کے مغربی دیہات میں اسد حکومت کی افواج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

حکومت مخالف گروہوں نے ،حلب کے مرکزی حصے کے اکثر علاقے حکومتی افواج سے چھین لئے  اور ادلب میں اپنی برتری قائم کر لی تھی۔

حاما، حمص اور درعا صوبوں میں بھی اسی طرح کی برتری حاصل کر لی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی شہر سویدا کی مرکزی تحصیل  پر بھی گزشتہ روز حکومت مخالف گروہوں نے قبضہ کر لیا ہے۔

شامی  قومی فوج نے حلب کے دیہات میں یکم  دسمبر کو دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف "آزادی کی سحر" نامی  آپریشن کر کے  تل رفعت کے علاقے کو دہشت گردی سے پاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں