لبنان میں مقیم شامی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں
لبنان میں پناہ لینے والے، شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں
2218297
شام میں بعث انتظامیہ کی معزولی کے بعد، خانہ جنگی کے دوران لبنان میں پناہ لینے والے، شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
لبنان کی مشرقی سرحدی چوکی 'مسنا' کی طرف جانے والے راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
وطن واپسی کے خواہش مند شامیوں کو راستہ بھر شامی پرچم لہراتے اور جشن مناتے دیکھا گیا ہے۔