شام کا قنیطرہ علاقہ بھی مقامی اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں آ گیا
جھڑپوں کے بعد مقامی اپوزیشن گروپوں نے شہر کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا
2218103
اسرائیل کے ساتھ سرحد پر واقع جنوب مغربی شام کا قنیطرہ علاقہ بھی مقامی اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں آ گیا۔
قنیطرہ میں مقامی اپوزیشن گروپوں نے علی الصبح سے ہی حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپیں شروع کر دیں۔
جھڑپوں کے بعد مقامی اپوزیشن گروپوں نے شہر کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا۔
حکومتی فوجیں اسرائیلی سرحد پر واقع صوبائی مرکز سے پیچھے ہٹ کر دارالحکومت دمشق کی طرف چلی گئیں۔
قنیطرہ دمشق سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
روس اور ایران کی حمایت سے حکومتی فورسز نے 2018 میں شدید حملوں کے بعد قنیطرہ صوبے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔