شام، حکومتی افواج نے حاصیکہ اور قامشلی سے بھی انخلا کر دیا
حکومتی فوج نے عراق کی سرحد پر واقع ملک کے مشرقی صوبے دیر الزور میں تعینات اپنی کچھ فورسز کو ہٹا دیا تھا
2218083
شام میں، بشار الاسد حکومت کی افواج نے ملک کے شمال مشرق میں حاصیکہ صوبائی مرکز اور ضلع قامشلی کے اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے انخلاء کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔
گزشتہ روز حکومتی فوج نے عراق کی سرحد پر واقع ملک کے مشرقی صوبے دیر الزور میں تعینات اپنی کچھ فورسز کو واپس بلا لیا اور صوبائی مرکز کو دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حوالے کر دیا تھا۔