قطری وزیر خارجہ کے اپنی اردنی اور ایرانی ہم منصبوں سے شام کے حوالے سے مذاکرات
قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق الثانی نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن صفادی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات کی
2218050
قطر کے وزیر اعظم وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اپنے اردنی اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ شام اور غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق الثانی نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن صفادی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات کی۔
قطر اور ان ممالک کے درمیان تعاون کے تعلقات، ان کی حمایت اور ترقی کے طریقوں، اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی کی صورتحال اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ شام کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک شام میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھتا ہے اور شہریوں کو اس تنازع کے تمام نتائج سے محفوظ رکھاجانا چاہیے۔