وزیر اعظم  نیتن یاہو نے وزراء اور سیکورٹی حکام کی فون پر باتیں سنیں، سابق دائریکٹر انٹیلی جنس

وزیر اعظم نیتن یاہو ایک "اہم ریاستی راز" کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں

2217703
وزیر اعظم  نیتن یاہو نے وزراء اور سیکورٹی حکام کی فون پر باتیں سنیں، سابق دائریکٹر انٹیلی جنس

اسرائیل کی انٹرنل انٹیلی جنس سروس شن بیٹ (شاباک) کے سابق ڈائریکٹر یورام کوہن  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  نیتن یاہو نے انہیں اپنے عہدے  کے دوران وزراء اور سیکورٹی حکام کی فون پر بات چیت سننے کی ہدایت کی تھی۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر KAN ریڈیو سے بات کرتے ہوئے یورام کوہن نے کہا کہ نیتن یاہو، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سیکیورٹی میٹنگ کے بعد ایک "حساس معاملے" کے افشا ہونے کے بارے میں "تشویش" رکھتے  تھے، نے انہیں ان وزراء اور سیکیورٹی اہلکاروں کے فون وائر ٹیپ کرنے کی ہدایت کی جو اس اجلاس میں شریک تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے دیے گئے بیان میں کوہن پر ’ایک اور من گھڑت واقعہ بنانے کی کوشش‘ کرنے کا الزام لگایا گیا، تاہم ان کے الزامات کو یکسر مسترد نہیں کیا گیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ایک "اہم ریاستی راز" کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں