ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود فائر بندی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے، حزب اللہ

اسرائیل نے 60 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

2217844
ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود فائر بندی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے، حزب اللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی درجنوں خلاف ورزیوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کو کامیاب بنانے  کا موقع فراہم کیاہے۔

اپنی ٹیلی ویژن تقریر میں، نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 27 نومبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

قاسم نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کو قبول کیا۔

"اسرائیل نے 60 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کی نگرانی کی ذمہ داری لبنانی حکومت پر عائد ہوتی ہے، جبکہ حزب اللہ معاہدے کو کامیاب بنانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔"

جنگ بندی کے بعد حزب اللہ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے قاسم نے کہا، "ہم نے جن بحرانوں اور جنگوں کا تجربہ کیا ہے، ان کا  محاسبہ کرتے ہوئےہمیں تمام شعبوں میں بہتر بنا  نے  والے سبق  سیکھیں گے۔"



متعللقہ خبریں