دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی  فوج  کے 6 فوجی ہلاک

پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے  شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

2216806
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی  فوج  کے 6 فوجی ہلاک

شام کے دیر حفیر علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی  فوج  کے 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے آپریشن ڈان آف فریڈم کے دائرہ کار میں دہشت گردوں سے پاک کردہ  دیر حفیر  میں  صبح کے وقت  دراندازی کی کوشش کی۔

پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے  شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

فوج کے  6 عناصر  کے ہلاک ہونے والے اس حملے کے بعد دہشت گرد  منبج لائن کی طرف پیچھے ہٹ گئے۔

صوبہ حلب میں حزب اختلاف کے زیر کنٹرول ضلع جرابلس پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، دریائے فرات کے مشرق میں زور معار علاقے پر قابض PKK/YPG دہشت گردوں نے جرابلس کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ27 نومبر کو، شام کے شمالی صوبے حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں اسد حکومت کی افواج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان  جنگ چھڑی تھی۔



متعللقہ خبریں