شام میں حکومت مخالف گروہوں کی پیش قدمی بدستور جاری

حکومت مخالف گروہوں نے ہما کے راستے پر واقع بعض چھوٹے علاقوں، حلب شہر کے مرکز کے بیشتر حصوں اور پورے ادلیب صوبے پر قبضہ کر لیا

2216314
شام میں حکومت مخالف گروہوں کی پیش قدمی بدستور جاری

شام میں بشار اسد حکومت مخالف مسلح گروپوں نے حلب اور ادلیب صوبوں کے بعد پیش قدمی کی اور صوبہ ہما میں حکومتی فورسز سے مزید 16 بستیاں واپس لے لیں۔

اسد حکومت کی فورسز کے ساتھ 6 دنوں سے  جھڑپیں  کرنے والے حکومت مخالف گروہوں نے ہما کے راستے پر واقع بعض چھوٹے علاقوں، حلب شہر کے مرکز کے بیشتر حصوں اور پورے ادلیب صوبے پر قبضہ کر لیا۔

یاد رہے کہ 27 نومبر کو، شمالی شام میں حلب صوبے کے مغربی دیہی علاقوں میں حکومتی افواج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان  جنگ چھڑی تھی۔

یکم  دسمبر کو حلب کے دیہی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف شامی قومی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے ڈان آف فریڈم آپریشن کے دوران تل رفعت ضلعی مرکز کو دہشت گردوں سے نجات دلا دی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں