شام: حکومت مخالف مسلح گروہ اور فوج میں جھڑپیں جاری
بتایا گیا ہے کہ حلب شہر کے مضافات میں پہنچ کر تقریبا 400 مربع کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کرنے والے حکومت مخالف گروہوں نے حلب نیراب عسکری ہوائی اڈے پر بھی ڈرون ز سے حملہ کیا اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا
شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی حکومتی افواج کے ساتھ جھڑپیں حلب شہر کے مضافات کے ایک کلومیٹر کے اندر تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ جھڑپیں سب سے پہلے گزشتہ صبح صوبہ حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں شروع ہوئیں اور دن بھر جاری رہیں۔
مسلح گروہوں نے حلب کے مغرب میں 32 دیہات اور مقامات پر قبضہ کر لیا ہے اور حلب اور ادلب صوبوں میں کل 24 مزید دیہات اور مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔
حلب شہر کے مضافات میں پہنچ کر تقریبا 400 مربع کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کرنے والے حکومت مخالف گروہوں نے حلب نیراب عسکری ہوائی اڈے پر بھی ڈرون ز سے حملہ کیا اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا۔
لڑائی جاری رہنے کی وجہ سے حکومتی دستوں نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
مسلح گروہوں نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں حکومت سے تعلق رکھنے والے بھاری ہتھیار، گودام اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ان جھڑپوں میں حکومت کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور درجنوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔
علاقے میں لڑائی سے فرار ہونے والے تقریبا 10،000 شہریوں نے ادلب کے دیہی علاقوں میں پناہ لی۔
حلب شہر کے مرکز کی طرف جھڑپیں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
لبنان میں مقیم شامی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں
لبنان میں پناہ لینے والے، شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں