اسرائیل پر حملے کا حق رکھتے ہیں:ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو گذشتہ ماہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے لیکن وہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے جیسے خطے میں ہونے والی دیگر پیش رفتوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے

2214937
اسرائیل پر حملے کا حق رکھتے ہیں:ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران 26 اکتوبر کو ان کے ملک پر اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

عباس  نے پرتگال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے دسویں عالمی فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو گذشتہ ماہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے لیکن وہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے جیسے خطے میں ہونے والی دیگر پیش رفتوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا۔

26اکتوبر کی رات کو اسرائیلی فوج نے ایران میں "فوجی اہداف" پر حملے کیے اور تہران انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ "جوابی کارروائی کے لئے تیار ہیں اور متناسب جواب دیں گے۔



متعللقہ خبریں