اسرائیلی قوتوں کے لبنان پر حملے تواتر سے جاری ہیں

8 اکتوبر 2023 سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان 3,365  تک ہو گیا

2210058
اسرائیلی قوتوں کے لبنان پر حملے تواتر سے جاری ہیں

خونی  اسرائیلی فوج لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں   کوتواتر سے   نشانہ بنا رہی ہے۔

تحصیل شوف میں فضائی حملوں میں اموات کی تعداد 25 ہو گئی۔

اسرائیلی قوتوں نے جنوبی  بیروت کے دحیہ علاقے پر  بھی 9 فضائی حملے کئے۔

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان 3,365  تک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ  بھی ان حملوں کا جواب دے رہی  ہے۔

حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے واقع ہونے والے کیریہ فوجی اڈے کو  ڈروانز  سےنشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اس کے 6 فوجی مارے گئے ہیں۔

لبنانی عوام اسرائیلی حملوں کی وجہ سےنقل مکانی کرنے  پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے  ہیں۔

حملوں کی وجہ سے بیروت میں اسپورٹس کمپلیکس کو بے گھر لوگوں کی  پناہ گاہ بنایا جائیگا۔



متعللقہ خبریں