اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں 4 فضائی حملے
اسرائیلی فضائی حملے میں حاریت حریک محلے میں دار الحوارہ میڈیکل سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں 4 فضائی حملے کیے۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت دحیہ کے مختلف محلوں پر بمباری کی۔
حزب اللہ کا گڑھ مانے جانے والے دحیہ علاقے میں شدید دھماکوں کے بعد دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔
این این اے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حاریت حریک محلے میں دار الحوارہ میڈیکل سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ دھماکے اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے ایدرائےکی جانب سے اپنے X پیج پرایک نقشہ شائع کرتے ہوئے حملے کی دھمکی دینے کے بعد ہوئے۔
ادرائے نے اپنی پوسٹ میں حاریت حریک علاقے میں ایک مقام کی نشاندہی کی اور یہاں سے انخلاء کرنے کا انتباہ دیا تھا۔
اسرائیل نے کل دوپہر کے وقت بیروت کے جنوب میں واقع دحیہ پر کم از کم 12 فضائی حملے کئے تھے۔
متعللقہ خبریں
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی فوج کے 6 فوجی ہلاک
پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا