جنوبی و مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 18 افراد ہلاک

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے شہر صور، صیدا، نبطیہ اور مشرقی بقاع وادی میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے

2209236
جنوبی و مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 18 افراد ہلاک

اسرائیل کے جنوبی اور مشرقی لبنان میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے شہر صور، صیدا، نبطیہ اور مشرقی بقاع وادی میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی شہر صور کے صریفہ قصبے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صیدا شہر کے سکسکیہ قصبے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

ملک کے جنوب میں واقع نبطیہ شہر کے بنت جبیل علاقے کے شقرا، برج قلاویہ اور یاتر قصبوں کو بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس میں برج قلاویہ میں 3 اور یاتر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

مشرقی لبنان کی بقاع وادی کے مغربی حصے میں ایک قصبے پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ کے بیاد علاقے میں ایک تاریخی مسجد کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اسرائیل کے شمالی لبنان کے عکار میں واقع عین یعقوب قصبے پر کیے گئے حملے میں 8 افراد جاں بحق   ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق، عین یعقوب میں ایک عمارت پر کیے گئے حملے میں ابتدائی طور پر 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 8 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے لبنان پر کیے گئے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,243 اور زخمیوں کی تعداد 14,134 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں