ایرانی نواز حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ
ترجمان سری نے کہا کہ انہوں نے یافا شہر کے جنوب مشرق میں واقع نحل سوریک فوجی اڈے کو "فلسطین-2" قسم کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا
یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے وسطی علاقے میں فوجی نحل سوریک بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
حوثی فوجی ترجمان یحیٰی سری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں اس بارے میں معلومات فراہم کیں۔
سری نے کہا کہ انہوں نے یافا شہر کے جنوب مشرق میں واقع نحل سوریک فوجی اڈے کو "فلسطین-2" قسم کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
سری نے بتایا کہ یافا میں نشانہ بنائے گئے علاقے کے قریب آگ لگ گئی، اور یہ حملہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں کیا گیا۔
سری نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے جب تک غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا اور غزہ اور لبنان پر حملے بند نہیں کیے جاتے۔
اسرائیلی سرکاری ٹی وی کے این کے مطابق، اسرائیلی فوج نے یمن سے کیے گئے میزائل حملے کو روک دیا، تاہم انٹرسیپٹر میزائل کے ٹکڑے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں بیت شیمش علاقے میں گرنے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
متعللقہ خبریں
غزّہ پر اسرائیلی حملے، دو خاندانوں کا نام و نشان ہی مِٹ گیا
بیت حانون پر اسرائیلی فضائی حملے میں، دو رشتہ دار خاندانوں کے 25 افراد ہلاک ہوگئے