اسرائیل کے جنوب و مشرقی لبنان پر حملے،متعدد افراد ہلاک
اسرائیلی فوج کے لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر کل کے حملوں میں 23 افراد جاں بحق ہوئے
اسرائیلی فوج کے لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر کل کے حملوں میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے این این اے نے اسرائیل کے کل بعلبک الہرمل اور جنوبی صوبوں پر کیے گئے حملوں کی تفصیلات فراہم کیں۔
ہرمل ضلع کے قصر قصبے پر حملے میں 5، اور زگرین قصبے پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک ضلع میں دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا، اور بلدیاتی بلڈوزر راستہ صاف کرنے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بعلبک ضلع کے سرین قصبے میں اسرائیل کی جانب سے ایک عمارت پر بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
بعلبک کے مغربی علاقے بدنایل قصبے پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
قصبے میں ایک اور گھر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کا نشانہ بنا، جس میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
علاوہ ازیں، اسرائیل نے لبنان کے جنوبی صوبے میں صیدا ضلع کے الحرائب قصبے میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ صور ضلع کے الشہابیہ قصبے پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
متعللقہ خبریں
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی فوج کے 6 فوجی ہلاک
پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا