سلامتی کونسل میں اسرائیل پر دباو بڑھانے کےلیے قرارداد پیش کی جائے: فلسطینی وزیراعظم
ریاض میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد مصطفی نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی 7 ویں قرارداد کے تحت سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی جانی چاہیے جو قابض طاقت اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر مجبور کرے
فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنے کی اپیل کی ہے جو اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرے۔
فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وفا کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم - عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی 7 ویں قرارداد کے تحت سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی جانی چاہیے جو قابض طاقت اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر مجبور کرے، انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
مصطفی نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی ریاست کی سرزمین پر "غیر قانونی قبضے" کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ عملی اقدامات اور پابندیاں لگانا ضروری ہے۔
انہوں نے صدر محمود عباس کی امن کے لیے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی کوششوں اور وژن کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
فلسطینی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے اور اس قرارداد پر سربراہی اجلاس کے فوراً بعد عمل درآمد کرنے، نیز اسرائیل کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کو منجمد کرنے کے لیے اقدامات کرنے" کی اپیل کی۔
مصطفی نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونا چاہیے اور آئی سی جے کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرم کے ارتکاب پر فوری فیصلہ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مصطفی نے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے قائم کردہ عالمی اتحاد کو فلسطینی ریاست کی شناخت کے عمل کو مکمل کرنے، فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرنے، اور اسرائیل کو دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے کے لیے سیاسی، قانونی اور معاشی اقدامات کرنے کی دعوت دی۔
متعللقہ خبریں
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی فوج کے 6 فوجی ہلاک
پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا