حزب اللہ کے پیجرز اور ریڈیو آلات کو اڑانے کا حکم میں نے دیا تھا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے استعمال میں موجود ریڈیو آلات  اور پیجر کی تباہی کی کارروائی، اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی مخالفت کے باوجود ان کی ذاتی پہل پر کی گئی تھی ۔

2208660

اسرائیل کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے 17-18 ستمبر کو لبنان میں پیجر اور ریڈیو  آلات کی تباہی کے آپریشن کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے برطرف کیے گئے وزیر دفاع یواو گیلنٹ پر کنایہ کرتے ہوئے کہا، "لبنان میں پیجر اور ریڈیو آلات کی تباہی کی کارروائی اور نصر اللہ کو ہلاک کرنے کی کوشش، سیکیورٹی تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں اور ان کے سیاسی افسران کی مخالفت کے باوجود کی گئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ چند دنوں میں 3 اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایران کی دھمکی اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کے تمام پہلوؤں پر متفق ہیں۔

لبنان میں 17-18 ستمبر کو حزب اللہ کے ارکان کے استعمال میں موجود پیجر میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے تھے۔

ان دھماکوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 2,323 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملک میں 18 ستمبر کو متعدد  واکی ٹاکیز  کی تباہی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 608 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

لبنانی حکام نے اس واقعے کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ اسرائیل کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

متعللقہ خبریں