قطر: جنگ بندی کے لیے ثالثانہ کوششیں جاری رہیں گی

قطر حکومت، ثالثی کو بطور بلیک میلنگ استعمال کئے جانےکی اجازت نہیں دے گی: قطر وزارت خارجہ

2208496
قطر: جنگ بندی کے لیے ثالثانہ کوششیں جاری رہیں گی

قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

قطر وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے قطر نیوز ایجنسی (QNA) کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اور قطر کے، غزّہ میں جنگ بندی کے لئے، ثالثانہ کوششوں سے دستبردار ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں ۔

انصاری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے آخری مذاکرات میں، ہم نے فریقین کو آگاہ کیا تھا کہ، کوئی معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں، حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی عارضی طور پر روک دی جائے گی۔

ترجمان انصاری نے زور دے کر کہا ہے کہ قطر، جھڑپوں کے خاتمے اور غزہ میں گھمبیر انسانی صورتحال کے باعث شہریوں کو درپیش تکالیف میں کمی کے لیے، فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کر دے گا۔

انصاری نے کہا ہے کہ " قطر حکومت، ثالثی کو بطور بلیک میلنگ استعمال کئے جانےکی اجازت نہیں دے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک  فلسطینیوں کو 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے  دارالحکومت والی ایک آزاد ریاست نہیں مل جاتی، قطر حکومت فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی ۔مسئلہ  فلسطین قطر کے لیے ایک مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

انصاری نے دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر سے متعلق خبروں کو بھی غلط قرار دیا اور کہا  ہےکہ قطر میں اس دفتر کا مقصد متعلقہ فریقین کے درمیان بطور رابطہ  چینل کے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ درست معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کی جانی چاہئیں ۔ مذکورہ چینل نے گزشتہ سال ہونے والی اور خواتین اور بچوں کی تبادلے کے ساتھ ختم ہونے والی، جنگ بندی کے حصول میں مدد کی تھی۔



متعللقہ خبریں