لبنان میں صحت کے عملے پر اسرائیلی حملے
بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کیا: لبنان وزارت صحت
لبنان کے جنوبی شہر صور پر اسرائیلی حملوں میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 ایمرجنسی امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
لبنان وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں میں اموات سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے صور سے منسلک دیہاتوں 'دیر قانون راس العین' اور 'عین بعال' میں ایمرجنسی امدادی کارکنوں کے اجتماع کے مقام کو نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 ایمرجنسی امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ حملوں میں، بشمول 5 ایمرجنسی امدادی کارکنوں کے، 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان میں صحت کے عملے کو نشانہ بنائے جانے کی مذّمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے ان حملوں کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔
اس کے علاوہ، صور کے قصبے حناویہ پر بھی اسرائیلی حملے میں 5 سول ڈیفنس رضاکار ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
قاتل اسرائیلی فوج کے لبنان کے مشرقی صوبے بعلبک الہرمل کے ضلع بعلبک پر فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
جنوبی شہر نبطیہ کے المیدان محلے پر حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
8 اکتوبر 2023 سے اب تک لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار100 سے تجاوز کر چُکی اور زخمیوں کی تعداد بھی 13 ہزار 900 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
شام کا قنیطرہ علاقہ بھی مقامی اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں آ گیا
جھڑپوں کے بعد مقامی اپوزیشن گروپوں نے شہر کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا