ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک بات چیت
میں کسی منصفانہ اور جامع امن کے قیام کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، محمود عباس
2208354
صدر ِ فلسطین محمود عباس نے ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی وافا کے مطابق عباس نے ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
اس دوان عباس نے کہا کہ کسی منصفانہ اور جامع امن کے قیام کے لیے وہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کا سد باب کرنے کے لیے کام کریں گے اور خطے میں قیام ِ امن کے لیے عباس سمیت علاقائی و بین الاقوامی فریقین کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
متعللقہ خبریں
نیتن یاہو کی شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کو دھمکی
وزیر اعظم کے پریس دفتر نے شام کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر مشتمل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا