22 واں آستانہ اجلاس، 11-12 نومبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوگا

ستانہ مذاکرات میں شام کے ارد گرد کی علاقائی صورتحال، ملک میں جامع حل کے لیے کوششیں، ملک کی انسانی اور موجودہ صورتحال، فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

2208362
22 واں آستانہ اجلاس، 11-12 نومبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوگا

ترکیہ، روس اور ایران کی ضمانت میں شام کے حوالے سے  22 واں آستانہ اجلاس، 11-12 نومبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوگا۔

قازقستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات کے پہلے روز وفود کے درمیان دو طرفہ اور سہ فریقی مشاورتی مذاکرات  ہوں گے۔ دوسرے روز مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اور پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

شام کے بحران کے حل کے لیے منعقدہ 22ویں آستانہ مذاکرات میں شام کے ارد گرد کی علاقائی صورتحال، ملک میں جامع حل کے لیے کوششیں، ملک کی انسانی اور موجودہ صورتحال، فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات، جیسے موضوعات اور شام کی نشاطِ نو اور شامی پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آخری بار آستانہ کے ضامنوں کی ملاقات  امسال 24۔ 25 جنوری کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں