غزہ کی پوری آبادی بیماریوں اور بھوک سے مر سکتی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی  قوتیں امدادی کارکنوں کو لوگوں تک پہنچنے سے روک رہی ہیں اور کہا کہ غزہ کے شمالی حصے میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے بیماری، بھوک اور تشدد سے موت کا خطرہ  بڑھ گیا ہے

2207979
غزہ کی پوری آبادی بیماریوں اور بھوک سے مر سکتی ہے: اقوام متحدہ

غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں رہنے والے تمام افراد کی بیماری، بھوک اور تشدد سے موت کا خطرہ بہت   بڑھ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلے نے روزمرہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔

ٹریمبلے نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شمالی حصے کا محاصرہ کرنے کے بعد تقریباً ایک ماہ سے صرف ایک بار طبی سامان کی منتقلی کی اجازت دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کو روک رہے ہیں۔

ٹریمبلے نے کہا کہ امدادی کارکن بھی اپنے فرائض انجام نہیں دے پا رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی  قوتیں امدادی کارکنوں کو لوگوں تک پہنچنے سے روک رہی ہیں اور کہا کہ غزہ کے شمالی حصے میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے بیماری، بھوک اور تشدد سے موت کا خطرہ  بڑھ گیا ہے۔

اسٹیفنی ٹریمبلے نے اسرائیلی بمباری کے دوران فلسطینیوں کو تحفظ فراہم نہ کر پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 14 ہزار بے گھر افراد پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں