اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، درجنوں افراد ہلاک و زخمی

اسرائیل کے لبنان کے مشرقی علاقے بعلبک پر حملوں میں 50 سے زیادہ شہری جاں بحق اور 63 زخمی ہو گئے

2207527
اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، درجنوں افراد ہلاک و زخمی

اسرائیل کے لبنان کے مشرقی علاقے بعلبک پر حملوں میں 50 سے زیادہ شہری جاں بحق اور 63 زخمی ہو گئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک شہر اور اس کے گاؤں پر 30 سے زیادہ حملے کیے۔

حملوں میں خواتین سمیت 50 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 63 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعلبک اور بقاع کے کئی علاقوں پر کیے گئے حملوں میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔

ایک حملے میں بعلبک شہر کے شیخان محلے میں واقع ایک پرانے مکان کو نشانہ بنایا گیا جہاں غریب خاندان رہتے تھے، صرف اس حملے میں 10 افراد ہلاک، 9 زخمی ہوئے جبکہ کچھ لوگ لاپتہ ہیں۔

تقریباً 3 ہزار سال پرانا تاریخی شہر بعلبک، اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں