امریکہ میں کوئی بھی صدربنے ہمیں فرق نہیں پڑتا : ایران

مہاجرانی نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کا ہم سے زیادہ تعلق نہیں ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کی عمومی پالیسیاں مستقل ہیں ،ایک کی جگہ دوسرے کے آنے سے کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی

2207294
امریکہ میں کوئی بھی صدربنے ہمیں فرق نہیں پڑتا : ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ میں انتخابی نتائج دونوں ممالک کی عمومی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

مہاجرانی نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کا ہم سے زیادہ تعلق نہیں ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کی عمومی پالیسیاں مستقل ہیں ،ایک کی جگہ دوسرے کے آنے سے کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے حوالے سے مہاجرانی نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی دوبارہ جیت سے کوئی خدشہ نہیں ہے ہمارے لیے دونوں امیدواروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکی انتخابی نتائج ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔



متعللقہ خبریں