اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویزمسترد کر دی ہیں:نجیب میقاتی

لبنانی وزیراعظم میقاتی نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دیں، جنگی جرائم میں اضافہ کیا یہاں تک کہ  تاریخی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے

2206457
اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویزمسترد کر دی ہیں:نجیب میقاتی

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نجیب میقاتی نے بین الاقوامی برادری پر اسرائیل کو روکنے میں ناکامی پر تنقید کی۔

میقاتی نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دیں، جنگی جرائم میں اضافہ کیا یہاں تک کہ  تاریخی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔

میقاتی نے کہا کہ حکومت نے فوج کو 1500 نئے اہلکاروں سے مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے صحت کے شعبے میں ہونے والی تباہی کی تفصیلی رپورٹ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں کو پیش کی۔

میقاتی نے لبنان کے مشرقی شہر بعلبک اور جنوبی شہر صور میں ثقافتی  و تاریخی مقامات کو نقصان پہنچنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو درج ذیل الفاظ میں کارروائی کرنے کی دعوت دی ہے

ان تاریخی خزانوں کے تحفظ کے لیے فوری اور قطعی اقدامات کیے جانے چاہئیں جو نہ صرف ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں بلکہ عالمی تاریخ کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں ،آنے والی نسلوں کے لیے ان مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

حزب اللہ کے ساتھ 8 اکتوبر 2023 سے جاری محدود جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر کو لبنان کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ بقاع اور بعلبک کے علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے۔

لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 سے اب تک کل 3002 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں، جبکہ 13,492 افراد زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں