اسرائیل کا دمشق پرحملوں کا دعوی
شامی حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، کل مقامی وقت کے مطابق شام 6:05 بجے اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں کئی مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
2206502
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔
شامی حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، کل مقامی وقت کے مطابق شام 6:05 بجے اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں کئی مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
خبر میں کہا گیا کہ ہماری فضائی دفاعی نظام نے گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے آنے والے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔
اس حملے میں صرف ما لی نقصان ہوا ہے
دوسری جانب، اسرائیل کی طرف سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز سے ہی شام میں وقتاً فوقتاً ایرانی نواز گروپوں اور شامی فوج کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کرتا رہا ہے۔
متعللقہ خبریں
بیرونی ممالک میں مقیم شامی جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے
اسد انتظامیہ کے خاتمے کے بعد بیرونی ممالک میں مقیم شامیوں نے سڑکوں پر آ کر جشن منایا