القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ،ہلاکتوں کی اطلاع

بیان میں کہا گیا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسطی حصے میں واقع یمن السعید ہسپتال کے قریب ہونے والے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور غزہ شہر میں بھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

2206697
القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ،ہلاکتوں کی اطلاع

حماس کے مسلح دستے عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں کیے گئے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر میں چھپے اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسطی حصے میں واقع یمن السعید ہسپتال کے قریب ہونے والے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور غزہ شہر میں بھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس بارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پٹی پر کی جانے والی کارروائیوں میں تقریباً 17,210 بچوں اور 11,742 خواتین سمیت 43,341 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 102,105 افراد زخمی ہوئے حتی  ملبے کے نیچے ابھی بھی ہزاروں لاشیں دبی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کی پناہ گاہوں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی  تباہ کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں