لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں 52 افراد لقمہ اجل
اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر کو لبنان کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ بقاء اور بعلبیک کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں
مشرقی لبنان کے شہر بعلبیک میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں 52 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بعلبک شہر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فوج کے حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بعلبیک میں 52 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر کو لبنان کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ بقاء اور بعلبیک کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے۔
لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے اب تک 104 بچوں اور 194 خواتین سمیت کل 2,897 افراد ہلاک اور 13,150 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لبنان میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
ملک کے جنوبی علاقوں سے دارالحکومت بیروت اور شمال کی طرف نقل مکانی کی لہر جاری ہے تولبنانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد میں سے 5 لاکھ 18 ہزار سے زائد شام کی طرف کوچ کر چکے ہیں۔
متعللقہ خبریں
شام کا قنیطرہ علاقہ بھی مقامی اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں آ گیا
جھڑپوں کے بعد مقامی اپوزیشن گروپوں نے شہر کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا