اسرائیل: ایران کو جوہری اسلحے کا مالک بننے سے روکے رکھنا ہماری اوّلین ترجیح ہے

ہم ایران میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔ تہران کو جوہری اسلحے کا مالک نہ بننے دینا ہماری اوّلین ترجیح ہے: بنیامین نیتان یاہو

2205345
اسرائیل: ایران کو جوہری اسلحے کا مالک بننے سے روکے رکھنا ہماری اوّلین ترجیح ہے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "ایران کو جوہری اسلحے کا مالک بننے سے روکے رکھنا ہماری اوّلین ترجیح ہے"۔

نیتان یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کے لئے منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسناد  سے خطاب میں ایجنڈے کے موضوعات پر بات کی ہے۔

انہوں نے  دعوی کیا ہے کہ " اسرائیل کو ایران میں نقل و حرکت کی جس قدر آزادی اس وقت حاصل ہے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ ہم اس ملک میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔ تہران کو جوہری اسلحے کا مالک نہ بننے دینا ہماری اوّلین ترجیح ہے"۔

نیتان یاہو نے کہا ہے کہ" غزّہ پر حملے ختم کرنے کے لئے ہم نے کوئی حتمی  تاریخ طے نہیں کی۔ جب تک ہمیں اپنے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے ہم حملے جاری رکھیں گے"۔

اسی تقریب سے خطاب میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانت نے بھی کہا ہے کہ "اس وقت ہم، ملک کے ہر حصّے میں،   مزید فوجیوں کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں