اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹ حملے، 2 افراد ہلاک
اسرائیل کے شمالی علاقوں جلیلہ اور ہائفہ میں گرائے گئے راکٹوں کی وجہ سے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ علاقے میں تقریباً 25 راکٹ گرائے گئے ہیں: اسرائیلی فوج
اسرائیل کے شمال میں کئے گئے راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کے شمالی علاقوں جلیلہ اور ہائفہ میں گرائے گئے راکٹوں کی وجہ سے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ علاقے میں تقریباً 25 راکٹ گرائے گئے ہیں۔
راکٹوں میں سے کچھ کو دفاعی سسٹموں کی مدد سے فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کی ہنگامی امدادی سروس ریڈ داودی اسٹار نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں ملک کے شمال میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے شمال میں لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے 'میتولا' کے رہائشی علاقے پر صبح کے وقت راکٹ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق میتولا میں ہلاک ہونے والوں میں 4 افراد غیر ملکی الاصل زرعی مزدور تھے۔
متعللقہ خبریں
لبنان میں مقیم شامی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں
لبنان میں پناہ لینے والے، شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں