حماس کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات کرنے کا اعلان

حماس نے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نئی تجاویز پر غور کرنے کے لیے ثالثوں کی درخواست کا جواب دیا ہے

2204391
حماس کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات کرنے کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ثالثوں کے مطالبات کا جواب دیا ہے۔

تحریک کے رہنماؤں میں سے سامی ابو زہری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  حماس نے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نئی تجاویز پر غور کرنے کے لیے ثالثوں کی درخواست کا جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں کچھ  مذاکرات ہوئے ہیں اور اس معاملے پر  مزید بات چیت ہو گی۔

حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم  غزہ میں لوگوں کی تکالیف کے خاتمے ،  مستقل جنگ بندی، قبضے کے مکمل خاتمے  اور علاقے سے اسرائیل کے انخلا کو یقینی بنانے، جس میں ناکہ بندی اٹھانا، امداد، تعاون ،  پناہ گاہیں فراہم کرنا  بھی شامل ہوں، جیسے عوامل پر مبنی اسیر کے تبادلے کے معاہدے پر  بات چیت کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں