ایران: ہم، اسرائیلی حملوں کا جواب احتیاط اور زیرکی سے دیں گے
ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ بہادر لوگ بے خوف ہو کر اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہیں اور ہر قسم کی حماقت کا جواب احتیاط اور عقلمندی سے دیں گے: مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ہم، اسرائیلی حملے کا "احتیاط اور عقلمندی" کے ساتھ جواب دیں گے۔
پزشکیان نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بارے میںسوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ پیغام میں حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ بہادر لوگ بے خوف ہو کر اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہیں اور ہر قسم کی حماقت کا جواب احتیاط اور عقلمندی سے دیں گے۔"
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اسرائیل بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے لہٰذا دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو کئے گئے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے فوجی اہداف پر حملے کا اعلان کیا تھا۔
ایران نے اسرائیلی حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں دارالحکومت تہران اور ملک کے مغربی صوبوں خوزستان اور ایلام میں کچھ فوجی مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا، حملے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اور کچھ مقامات پر "محدود پیمانے کے نقصان" کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
شام کا قنیطرہ علاقہ بھی مقامی اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں آ گیا
جھڑپوں کے بعد مقامی اپوزیشن گروپوں نے شہر کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا