لبنان: اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں

ملک کے مغربی صوبے جبل لبنان کے قصبے 'برجا' پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں: لبنان وزارت صحت

2197977
لبنان: اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں

اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ روز لبنان کے مغربی حصے پر کیے گئے فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان وزارت صحت کے جاری  کردہ بیان کے مطابق " اسرائیلی فوج نے ملک کے مغربی صوبے جبل لبنان کے قصبے 'برجا' پر حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اسی صوبے کے ضلع کسروان کے قصبے معیصرہ میں ایک گھر پر حملہ کیا جس میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 104 بچوں اور 194 عورتوں سمیت کُل 2 ہزار 229 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 380 ہے۔



متعللقہ خبریں