اسرائیل کا ترکیہ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:اسحاق ہرزوگ

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہےکہ انہوں نے صدر ایردوان کے اسرائیل سے متعلق بیان کو دیکھا ہے اور زور دیا کہ ان کے ملک کا ترکیہ کے خلاف کبھی کوئی  جارحانہ منصوبہ نہیں تھا

2197365
اسرائیل کا ترکیہ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ وہ ترک عوام کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کے ملک کا ترکیہ کے خلاف کبھی کوئی  جارحانہ مقصد نہیں تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق، اسحاق ہرزوگ نے امریکہ میں یہودی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہرزوگ نے کہا کہ انہوں نے صدر ایردوان کے اسرائیل سے متعلق بیان کو دیکھا ہے اور زور دیا کہ ان کے ملک کا ترکیہ کے خلاف کبھی کوئی  جارحانہ مقصد نہیں تھا۔

ہرزوگ نے دعویٰ کیا کہ وہ ترک عوام کی بہت عزت کرتے ہیں اور ترک عوام بھی اسی طرح اسرائیلی عوام کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک اور اسرائیلی عوام کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں، اور دعویٰ کیا کہ عوام کی یکجہتی، بھائی چارہ اور مل کر رہنے کی خواہش اُن تمام آوازوں پر غالب آ جائے گی جو اس کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

ہرزوگ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے حملے خطے کے لوگوں کو امن کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے والی تاریخی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔

صدر اردوان نے یکم اکتوبر کو ترک اسمبلی کے تیسرے قانون سازسال کے افتتاح پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین اور لبنان کے بعد ہماری سرزمین کو اپنا اگلا ہدف بنائے گی۔



متعللقہ خبریں