حماس: جب تک ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کر لیتے علاقے میں استحکام ناممکن ہے
جب تک فلسطینی عوام اپنے حقوق کو مکمل طور پر حاصل نہیں کر لیتے علاقے میں سلامتی و استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا: عبد الحئی
فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس' کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل عبدالحئی نے کہا ہے کہ "جب تک فلسطینی عوام اپنے تمام حقوق حاصل نہیں کر لیتے علاقے میں سلامتی و استحکام کا قیام ناممکن ہے"۔
غزّہ میں، اسرائیل کی طرف سے جاری، نسل کُشی جنگ شروع ہوئے ایک سال گزر چُکا ہے۔ اس موقع پر حماس سیاسی بیورو کے رکن خلیل عبد الحئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ میں بُرائی اور تباہی و بربادی کا گڑھ ہے۔ جب تک فلسطینی عوام اپنے حقوق کو مکمل طور پر حاصل نہیں کر لیتے علاقے میں سلامتی و استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ بُرائی اور عدم استحکام کا اصل منبع 'قبضہ' ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، اپنی زمین اور مقدس مقامات کو آزاد کروانا، مکمل خود مختاری حاصل کرنا اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی خود مختار ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم، فلسطینی مہاجرین کو ان کے گھروں میں واپس لانا اور اپنی تقدیر کا مالک بننا چاہتے ہیں"۔
خلیل عبدالحئی نے کہا ہے کہ "دشمن، ہمارے عوام اور دعوی فلسطین کو ہدف بنا رہا ہے۔ ہمارا ملّی اتحاد نجات کا واحد راستہ ہے اور اس نجات کے لئے مزاحمت ہماری ضرورت ہے"۔