اسرائیلی فوج ایران پر "بڑا اور شدید" فوجی حملہ کرنے کی تیاری میں

یران کے بیلسٹک میزائل حملے سے ملک میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور اسرائیلی فوج جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اسرائیلی میڈیا

2195080
اسرائیلی فوج ایران پر "بڑا اور شدید" فوجی حملہ کرنے کی تیاری میں

اسرائیلی فوج ایران پر "بڑا اور شدید" فوجی حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن قان، ہاریٹز اخبار اورفوجی  ریڈیو کی خبروں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ اسرائیلی فوج ایران پر "بڑے اور شدید " فوجی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

خبر میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے سے ملک میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور اسرائیلی فوج جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔  یہ حملہ کافی سخت ہو گا اور اس میں سنجیدگی کا پہلو نمایاں ہو گا۔

خبر میں کہا گیا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ ایران مخالف اتحاد میں شامل دیگر فریق بھی اس حملے میں شامل ہوں گے، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ اسرائیل کو دوسرے ممالک سے بھی بین الاقوامی حمایت حاصل ہے جو ایران کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں