نصر اللہ نے موت سے قبل جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی: لبنان
لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ نے ہلاکت سے قبل جنگ بندی کو قبول کیا تھا حتی امریکہ اور فرانس نے انہیں بتایا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی منظوری دی تھی
لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ نے ہلاکت سے قبل جنگ بندی کو قبول کیا تھا حتی امریکہ اور فرانس نے انہیں بتایا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی منظوری دی تھی ۔
عبد اللہ بو حبیب نے نصراللہ کی ہلاکت اور جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں امریکی ٹیلی ویژن چینل PBS کے پروگرام "امانپور اور کمپنی" میں اس بات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے گزشتہ ہفتے 21 دن کی جنگ بندی کی اپیل کی تھی جس پر حزب اللہ کے ساتھ بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نصراللہ نے جنگ بندی قبول کی تھی، ہم نے بھی مکمل طور پر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی حتی لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی حزب اللہ سے اس معاملے پر گفتگو کی۔
انہوں نے بھی ہمیں بتایا کہ نیتن یاہو نے بھی اس دوران امریکیو فرانسیسی صدور کی جانب سے تیار کردہ بیان کو قبول کر لیا تھا۔
لبنانی وزیر نے کہا کہ وہ اسرائیلی سرحد کے قریب لڑائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اس حوالے سے حزب اللہ سے بھی بات چیت کی ہے لیکن اسرائیل نے 27 ستمبر کو بیروت پر بمباری کر کے نصراللہ کو ہلاک کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کی نسل کش جارحیت بدستور جاری
اسرائیلی فوج ان حملوں سے لبنانی شہریوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر رہی ہے